21 نومبر، 2026، 10:08 PM

فی الحال مذاکرات کا کوئی امکان نہیں؛ یورینیم ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، غریب آبادی

فی الحال مذاکرات کا کوئی امکان نہیں؛ یورینیم ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، غریب آبادی

غریب آبادی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں سے متعلق الزامات بھی کامیاب نہیں ہوئے اور عالمی برادری نے یہ دعویٰ تسلیم نہیں کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے؛ کہا کہ فی الحال مذاکرات کا کوئی امکان نہیں؛ یورینیم ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے رکن جناب کاظم غریب آبادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں سے متعلق الزامات بھی کامیاب نہیں ہوئے اور عالمی برادری نے یہ دعویٰ تسلیم نہیں کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ حتیٰ کہ ان ممالک کے عوام نے بھی ان پالیسیوں کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے امریکی اور صیہونی داخلی معاملات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے داخلی سیاسی حالات اور انتخابات کے نتائج بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی پالیسیاں خود ان کے ممالک میں قابلِ قبول نہیں رہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے میں بھی عالمی برادری ان کا ساتھ نہیں دے گی۔ یہ صورتحال ایران کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان ممالک کے دوہرے معیار کو مزید مؤثر انداز میں بے نقاب کرے۔

آخر میں جوہری مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے غریب آبادی نے کہا کہ ابھی مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا۔ اگر مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ان میں تمام تفصیلات اور تکنیکی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کا بنیادی مؤقف افزودہ جوہری مواد کو ملک سے باہر نہ بھیجنا ہے، جبکہ دیگر تمام معاملات کی تفصیلات مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہی طے ہوں گی۔

News ID 1943027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha